3 جون، 2016، 8:21 PM

نریندر مودی کل افغانستان میں ڈیم کا افتتاح کریں گے

نریندر مودی کل افغانستان میں ڈیم کا افتتاح کریں گے

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور افغان صدر اشرف غنی ہندوستان کی 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے افغانستان میں تعمیر کئے جانے والے ڈیم کا کل افتتاح کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور افغان صدر اشرف غنی ہندوستان  کی 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے افغانستان میں تعمیر کئے جانے والے ڈیم کا کل افتتاح کریں گے۔ افغانستان کے صوبے ہرات میں سلمی نامی ڈیم کی تعمیر کی گئی ہےجس پرہندوستان نے 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق نریندر مودی اور اشرف غنی کل اس ڈیم کا افتتاح کریں گے ۔رواں سال ہی دونوں ملکوں نے اس ڈیم کی تعمیر سے متعلق معاہدے پر دستخط کئے گئے تھے ۔یہ ڈیم 42 میگا واٹ کی بجلی بھی بنائے گا۔ اس ڈیم کو دوستی کا نام دیا گیا ہے ہندوستان کے وزير اعظم اس سے قبل افغانستان کی پارلیمنٹ کا افتتاح بھی کرچکے ہیں۔

News ID 1864487

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha